سیاٹل(ایجنسیاں)امریکی فوج کے ایک ”بدمعاش” یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کے خلاف افغان شہریوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔
واشنگٹن(مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کی ایک معروف اخبار نویس”ھیلمن ٹومس” نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی امریکا پر قبضے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں. اس سلسلے میں کئی سال سے یہودیوں کی زیرزمین سازشیں جاری ہیں اور یہودی جلد ازجلد ان سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں.
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے دوتہائی کے قریب لوگوں نے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے اوباما حکومت کو رائے دی ہے کہ وہ فوری طورپر زیادہ سے زیادہ فوج افغانستان سے نکال لے۔
سینڈائی(بی بی سی) جاپان میں جمعہ کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے فوکوشیما کے ایٹمی بجلی گھر کے تین نمبر ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹوکیو (ایجنسیاں / جنگ نیوز ) جاپان میں آنے والے تاریخ کے بدترین زلزلے اور سونامی سے خوفناک تباہی کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈ کی گئی ، ساحلی شہروں میں 2 جوہری پاور پلانٹ بند کر دیئے گئے جبکہ ایک […]
واشنگٹن (ثناء نیوز)مریکہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے مسئلہ پر بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔مسئلہ جلدحل نہ ہوا تو پاکستان کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔
عالمی عدالت کے مستغیثِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کے لیڈر کرنل قدافی، ان کے بیٹوں اور سینیئر معاونین کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کریں گے۔لوئس مورینو اوکیمپو نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ شہریوں کا قتلِ عام کرے۔
برلن(بى بى سى) جرمنی میں پولیس نے بتایا ہے کہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
احمد آباد(خبرايجنسياں) بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت گودھرامیں ٹرین جلانے کے واقعے میں گیارہ ملزمان کو موت کی سزا سنادی ہے جبکہ بیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) آسٹریا نے لیبی صدر معمر قذافی، ان کے اہل خانہ اور معاونین کے غیر فنڈز منجمد کر دیئے ہیں۔ سینٹرل بینک آسٹریا کے مطابق آسٹروی مالیاتی اداروں میں لیبیا کے فنڈز کی مالیت 1.2 بلین یورو ہے۔ ادھر جرمنی کے ایک بینک نے معمر قذافی کے بیٹے کا اپنے ہاں اکاونٹ منجمد […]