تہران (سنی آن لائن) بائیس سالہ نوجوان خاتون کی پولیس کے ہاتھوں موت نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا ہے؛ اس واقعے پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گشت ارشاد نامی پولیس کے خاتمے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) جامعہ دارالعلوم زاہدان کے نوجوان استاذ اور زاہدان کے معروف عالم دین مولوی آصف سارانی کی لاش دو دن لاپتہ رہنے کے بعدبدھ سات ستمبر کو زاہدان کے مضافات سے برآمد ہوئی۔
اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے دو ستمبر دوہزار بائیس کے خطبہ جمعہ میں ایران کی سنی برادری…
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین و سماجی رہ نما نے دارالعلوم رحمانیہ نصیرآباد، ضلع سرباز میں اکیس اگست دوہزار بائیس کو تقریب دستاربندی کے شرکا سے خطاب…
گزشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای اور ایک معروف شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی کی جانب سے حضرت امیرمعاویہؓ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر ایران کے طول و عرض میں رہنے والے سنی علمائے کرام نے مذمتی بیانات کے علاوہ اپنے خطبہ جمعہ میں بھی ردعمل کا اظہار کیا
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے امریکا میں سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادریوں سے مطالبہ کیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی اور توہین و گستاخی میں فرق رکھیں۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے چیف جسٹس محسنی اژہ ای اور ایک مرجع تقلید کی امیرمعاویہؓ کی شان میں گستاخانہ الفاظ پر سخت ردعمل رکھاتے ہوئے ایران کی متعدد سنی شخصیات نے مذمتی بیانات جاری کیے۔
تہران (سنی آن لائن) ایران کے شمالی صوبہ گلستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین شیخ طہ جان فروزش علالت کی وجہ سے تہران کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے سرحدی شہر میرجاوہ کے خطیب جمعہ اور ممتاز عالم دین مولانا نظر محمد ریگی طویل علالت کے بعد زاہدان کے ایک سرکاری اسپتال میں منگل دو اگست دوہزار بائیس کو انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بندرعباس (سنی آن لائن) ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے ضلع سیریک سے تعلق رکھنے والے بلوچ سنی عالم دین “مولوی موسیٰ رحیمی” بندرعباس میں واقع سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس برانچ کی حراست میں اتوار (چوبیس جولائی) کو انتقال کرگئے۔