کراچی میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جوہر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلا ک ہوگیا ۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہاہے ایران کو متعدد بحرانوں کا سامنا ہے اوراس کثیرالقومی ملک میں جہاں متعدد مسالک وخیالات کے پیروکار رہتے ہیں کسی مخصوص جماعت، مسلک اور نسل کی حکمرانی قومی مفادات کے خلاف ہے۔
شامی اپوزیشن پر مشتمل جیش الحر نے دارلحکومت دمشق کے مضافات میں ‘عقربا’ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوج نے صدارتی محل کے باہر سے مظاہرین اور میڈیا کے لوگوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے جس میں پانچ افراد ہلاک اور 644 زخمی ہوئے تھے۔ مظاہرین کو علاقہ خالی کرنے […]
شامی حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے دفتر خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی کے دمشق کے پوش علاقے المزہ میں گھر کو سرکاری فوجیوں نے نذر آتش کر دیا ہے، جہاد مقدسی بیروت کے راستے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
کینیا میں فوجی اڈے میں دھماکہ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سوموار تین دسمبر کو “جامعہ عربیہ احسن العلوم” سے وابستہ مولانا محمد اسماعیل شہید ہوگئے۔ ممتاز عالم دین مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازه ہزاروں افراد کی موجودگی میں جامعہ احسن العلوم میں ادا کی گئی۔ پولیس کے مطابق مولانا محمد اسماعیل کو […]
شمالی اوقیانوس کے ممالک کے اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آنرس فو راسموسن نے شامی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ شامی شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول ہو گا۔
پاکستان کے سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزاد ہوں گے جواس آپریشن سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرکے سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ جولائی 2007 میں سابق پاکستانی آمر پرویز […]
عراق کے اپنے صوبے کردستان کے ساتھ سیکیورٹی تنازع مزید بگاڑ کا شکار ہو گیا ہے جس کے دونوں کے درمیان قضیئے کا حل عملاً ناممکن ہوتا چلا جا رہا ہے۔