مصر میں منعقدہ ریفرینڈم کا دوسرا اور آخری مرحلہ ختم ہونے پر سامنے آنے والے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے نئے آئین کی منظوری کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور سمیت آٹھ افراد جان بحق ہو گئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا قصبے کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں نے پانچ فلسطینی کسانوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مقامی آبادی کے مطابق زخمی کسان بیت لاھیا کے شہدا قبرستان سے متصل اپنے کھیتوں میں روزمرہ کی کاشت کاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلی فوج نے ان پر فائر کھول […]
زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایرانی اہل سنت کی سب سے بڑی جامع مسجد (مکی) میں خطاب کے دوران دنیا میں اسلام پسندی کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: الحمدللہ آج پوری دنیا میں اسلام پھیل رہاہے اور دنیاکی ایسی جگہوں سے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے بلند ہوتے ہیں […]
شامی صدر بشارالاسد کی اندھی ایرانی حمایت کے خلاف ملک کے اندر بھی صدائے احتجاج بلند ہونے لگی ہے۔ اس احتجاج میں سب سے بلند آہنگ ایران کے سرکردہ سنی عالم دین مولانا عبدالحمید کا بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ ہے۔
امریکی ریاست کونکٹی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن میں ایک ایلمینٹری اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات کے بعد کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال بالآ خر اختتام پذیر ہوگئی۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں تنظیم کے ایک وفد نے مصری انٹلیجنس چیف بریگیڈئر جنرل رافت شحاتہ سے بدھ کے روز ملاقات کی۔
شام میں موجود فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے قائم ایک ورک گروپ کے مطابق شام میں بسنے والے مزید چار فلسطینی پناہ گزیں شامی سرکاری فورسز کی جارحیت کا نشانہ بن گئے ہیں۔ مارچ سن 2011 ء سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینی مہاجرین کی تعداد 731 ہو […]