بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ، ایم) کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ نہ مودی کو بلوچستان اور نہ ہی نواز شریف کو کشمیر میں کوئی دلچسپی ہے اور یہ دونوں رہنما اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ان مقامات کا ذکر کرتے ہیں۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ’سعودی اتحاد‘ کی جنازہ ہال میں کی گئی فضائی بمباری کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے مطالبہ پر مسلم پرسنل لا سے متعلق جن مسائل پر اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے، وہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک کے اعلیٰ اخلاقی ومذہبی اقدار کے قطعی خلاف ہے۔
مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ پر سوموار کے روز مکمل کسوہ (غلاف) چڑھایا جارہا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے شامی بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے روس سمیت تمام طاقتوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا ان کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ اسرائیل […]
بھارت کے پاکستان پر سرجیکل حملوں کی حمایت کرتا ہوں، اسلام آباد کو اپنے سرزمین پر دہشتگردوں کو ہدف بنانے پر واشنگٹن اور دہلی کا شکر گزار ہونا چاہیے، جلاوطن علیحدگی پسند راہنما کی وائس آف امریکہ سے گفتگو، ہوم منسٹر سرفراز بگٹی کی الزامات کی تردید
عالمی سلامتی کونسل کے کل جمعہ کے روز شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب میں قیام امن کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
سعودی عرب میں نابینا افراد کے قرآن پاک کے درس وتدریس میں سرگرم ایک تنظیم نے معذور شہریوں کے لیے حفظ قرآن کریم کی ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ قرآن مجید حفظ کرسکیں گے۔
ترک فوج نے کہا ہے کہ اس کا سرحد پار شامی سرزمین پر دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہو گیا جبکہ 23 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
شدت پسندی میں اضافے کے ساتھ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔