اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت نے مسلم ممالک کے درمیان بڑھتے اختلافات اور تناو پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اختلافات سے دشمن غلط فائدہ اٹھاتاہے، لہذا مسلم حکام اور علمائے کرام برداشت کا مظاہرہ کریں۔
شام کے شہر حلب میں شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر مبینہ طور پر کیمیائی حملے کے دوران کے نتیجے میں درجنوں افراد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ مسلسل 60ویں روز بھی جاری ہے اور جنت نظیر وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید ہوگیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے دفتر کے قریب دو خود کش دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 91 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اور ایک اور رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دے دی گئی۔
“محمد” نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے۔
قرآن کریم میں مکہ مکرمہ کا ذکر متعدد ناموں سے کیا گیا ہے۔ تفاسیر اور تاریخ کی کتابوں میں بھی اس کے کئی نام آئے ہیں جن پر مسلمان راویوں اور مفسرین کا اتفاق ہے۔ تاہم زیادہ تر غیرملکی مراجع میں اس کے نام کے ترجمے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
ازبکستان کے صدر اسلام کریموف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق آنجہانی صدر پر فالج کا حملہ ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کو مالی مدد فراہم کرنے والے بزنس ٹائیکون نے ملک کے صدر سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی سزائے موت پر جلد عمل درآمد کرادیا جائے گا۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے جہاں یورپی معاشرہ اسلام فوبیا کا شکار ہے اور مسلم خواتین کے شرعی لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہیں اکثر لوگ وسیع النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی طرز زندگی کو تسلیم کرتے نظر آرہے ہیں۔