بھارتی ریاست راجھستان میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو گائے سمگل کرنے کے شبہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے یارو مددگار میانمار کے دس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے پر غور شروع کر دیا۔
شام کے شمال مغربی صوبے اِدلِب میں زہریلی گیس کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ الحدث نیوز چینل کے مطابق مقامی کارکنان نے بتایا ہے کہ خان شیخون شہر میں منگل کی صبح ہونے والے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت شہریوں کی ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلم کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے مساجد فراہم نہ کرنے پر سڑک پر احتجاجاً نماز پڑھی۔
وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 57 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
چین مذہبی بنیاد پرستی سے برسرپیکاراپنے مغربی صوبے شن جانگ میں صورتحال معمول پر لانے اور اس پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لئے بہت سے طریقے اپنا رہا ہے۔
عراقی فوج نے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں ایک تباہ شدہ عمارت سے اکسٹھ لاشیں برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس عمارت کو داعش نے کھلونا بم سے دھماکے سے تباہ کیا ہے جبکہ عمارت کو فضائی حملے سے نشانہ بنانے کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے واضح اکثریت کے ساتھ فلسطین کی حمایت میں 4 قراردادوں کی منظوری دیدی۔
امریکی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر شہریوں کی ہلاکت کے باعث موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری روک دی۔
کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز کے قانون سازوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی حمایت کے بعد مستقبل میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے تحریک منظور کرلی۔