عراق کے شہر موصل میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں نے تین گھروں کو بم باری کے ذریعے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جس کے نتیجے میں 230 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔
طالبان نے افغانستان کے جنوبی حصے کے ایک اہم شہر سنگین پر ایک سال سے مسلسل جاری جنگ کے بعد قبضہ کر لیا ہے۔
مصر کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے سابق صدر حسنی مبارک کو2011 کی عرب سپرنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے بری الزمہ قرار دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی حقوق کونسل نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر فوج کی جانب سے تشدد، قتل اور ریپ کی ’ہنگامی طور پر‘ تحقیقات کے آغاز پر رضا مندی ظاہر کردی۔
شام کے شہر الرقہ کے گاؤں میں واقع اسکول پر فضائی بمباری سے 33 پناہ گزین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بدھ کو علی الصباح توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکا نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے 7 اور برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر طیارے میں الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے پر پابندی لگا دی۔
انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد تنازعے پر طرفین کو تجویز دی ہے کہ وہ اس کے حل کے لیے بات چیت کے ذریعے تازہ کوششیں کریں۔
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں افغان انٹیلی جنس سروس کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
سابق اسیرہ اور اردن میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم فلسطینی صحافی احلام تمیمی نے اپنی امریکا حوالگی کا مطالبہ مسترد کیے جانے پراردن کی عدالت، اردنی قوم، حکومت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنےوالوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔