اسلام مخالف فلم ” فتنہ“ کے ڈسٹری بیوٹر ارونڈ وین ڈورن کے بعد ان کا بیٹا اسکندر امین نے بھی اسلام قبول کرلیا۔
بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم ’’ویشوا ہندو پریشد‘‘ نے مسلمانوں کو 48 گھنٹے میں ہندو بستیاں خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
الجزائر کے علیل سربراہ ریاست عبدالعزیز بوتفلیقہ انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 81.53 فی صد ووٹ لے کر چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز ڈوب رہا ہے جس میں تقریباً 450 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔
نائیجیریا میں حکام کے مطابق دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوکرین کی حکومت نے مشرقی شہر سلوانسک کو روس نواز عسکریت پسندوں سے چھڑانے کیلیے آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ مسلح جھڑپوں میں یوکرینی فورسز کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
دنیا بھر میں 2012ء کے دوران قتل وغارت اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران پانچ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل بنے۔
سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی امریکی حکمرانوں کو اکثر عوام کے غیظ و غضب سے بچانے میں ناکام رہتے ہیں۔
بھارت میں پیر کو لوک سبھا کی چھ نشستوں پر پولنگ کے ساتھ ہی 2014 کے عام انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑا انتخابی عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
چلی کے شمالی ساحلی علاقوں میں 8.2 شدت کے زلزلے سے5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 2 میٹر اونچی لہریں ساحل سمندر سے ٹکرانے کے بعد چلی سمیت دیگر ممالک میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔