اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں مسلمان شہریوں کے خلاف قتل و غارت کے خلاف اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
الجزائر کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ملک کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام ایک سو تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسامہ بن لادن کے داماد کے وکلاء نے امریکی عدالت سے نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے انٹرویو کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن القاعدہ کے حامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں عراقی حکومت کی مدد کرے گا لیکن عراق میں امریکی فوجیوں کو واپس نہیں بھیجا جائے گا۔
جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں متعین فلسطینی سفیر جمال الجمال اپنے اپارٹمنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جنوبی روس میں خاتون نے ایک ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ کرکے 18 افرادکو ہلاک کر دیا، 40 افراد بھی ہوئے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلح اننت پور میں سنیچر کی صبح ناندیڑ جانے والی ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کے سبب 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانیہ کے شہر ہل کی ایک عدالت نے ان دوسابق فوجیوں کو چھ چھ سال قید کی سزا سنائی ہے جنہوں نےگرمزبی کی مسجد کو آتشیں بموں سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اقوامِ متحدہ کے اندازوں سے دگنی ہے۔
چین میں صوبہ سنکیانگ کے مغربی علاقے میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔