روس میں موبائل فون تیار کرنے والی ایک کمپنی نے صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ایک فون تیار کیا ہے جس میں قرآن مجید ،قبلہ نما اور نماز کی اذان کو پہلے ہی انسٹال کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے بعد وزیر دفاع چک ہیگل اور وزیر خارجہ جان کیری سمیت کئی اہم وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکہ کی جانب سے شمالی عراق میں دولتِ اسلامیہ پر فضائی بمباری شروع ہوئے تقریباً دو مہینے ہی ہوئے ہیں کہ یہ شدت پسند جنگجو اپنے آپ کو نئی حقیقی صورتحال کے مطابق بنا رہے ہیں۔
امریکی صدر براک اوباما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی ایجنسیوں نے شام میں اسلامی جنگجوؤں کی بغاوت سے لاحق خطرے کو کم اہمیت دی۔
شام میں حکومت کے خلاف برسرِ پیکار النصرہ گروپ نے امریکہ کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کے خلاف بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلام کے خلاف جنگ‘ قرار دیا ہے۔
امریکی فوجی کی قیادت میں شام میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی چوتھی شب چار ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ایک کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
نیو یارک کی ایک عدالت نے نائن الیون کے بعد القاعدہ کے ترجمان رہنے والے اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
تارکین وطن کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ مالٹا کے قریب کشتی ڈوبنے سے 500 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل اور بعض دوسرے ممالک کی ویب سائیٹس کو ہیک کیے جانے کے لیے حملے بدستور جاری ہیں۔ تازہ سائبر حملے میں امریکا اور اسرائیل کی 100 ویب سائیٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) کے سربراہان نے یوکرین میں جاری سیاسی بحران اور جنگجو تنظیم داعش سے نمٹنے کے لئے ریپڈ ری ایکشن فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔