بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسامہ بن لادن نے حکیم اللہ محسود کو ارسال کیے گئے ایک خط میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما کو ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا جو پہلے سے مشکلات کا شکار جہادی تحریکوں کو مزید تقسیم کردیں۔
زلزے سے متاثرہ نیپال اور بھارت میں گزشتہ روز پھر شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور1100 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ بھارت میں بھی زلزلے نے 17 افراد کی جانیں لے لیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی ریاست کے حق میں اردن کی طرف سے پیش کردہ قرارداد مسترد کر دی ہے۔ قرارداد کے حق میں صرف آٹھ ووٹ آ سکے جبکہ منظوری کے لیے نو ووٹ درکار تھے۔
امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے چار افغان قیدیوں کو واپس ان کے آبائی ملک افغانستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
نائیجیریا کی فوجی عدالت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنادی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان اپریل سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ کے ایک اعتدال پسند عیسائی پادری نے تجویز دی ہے کہ شہزادہ چارلس والدہ کی وفات کے بعد اپنی رسم تاج پوشی میں تلاوت قرآن کریم کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ تاج برطانیہ کے بارے میں مسلمانوں کے محبت کے جذبات بھی سمیٹے جا سکیں۔
جوہری پروگرام پر ایران اور6 عالمی طاقتیں ایک بار پھر کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہیں جس کے بعد مذاکراتی عمل میں مزید 7 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔