الجزیرہ نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں داعش کے ہاتھوں حال ہی میں دو امریکی صحافیوں جیمزفولی اور اسٹیون سوٹلوف کے بہیمانہ انداز میں قتل کا مضحکہ اڑایا ہے اور کہا ہے کہ ہالی وڈ طرز کے اس طرح کے شو کو شام میں مغرب کی فوجی مداخلت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے بدھ کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں برصغیر پاک وہند کے لیے اپنی تنظیم کی ایک نئی شاخ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو دولت اسلامی (داعش) نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کا ایک جنگجو یرغمال امریکی صحافی اسٹیون سوٹلوف کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور عراق میں برسرپیکار تنظیم داعش کے ہاتھوں گزشتہ روز قتل ہونے والے امریکی صحافی کے بدلے رقم کے علاوہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے متنبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام ‘داعش’ کے جنگجو برطانیہ کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ ایسے میں مملکت کو اپنی تمام تر فوجی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی روکنا ہو گی۔
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ہے۔
ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منتخب نریندر مودی نے بھارت کے پندرھویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے شرکت کی ہے اور اسے ایک نیا دور کا آغاز قراردیا ہے۔
جنوبی امریکا کےغریب اور پسماندہ ملک یورا گوئے کے سفید پوش اورغریب صدر نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ ایک سو یتیم بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لیتے ہوئے ان کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔
بھارت میں عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نئی ’’لوک سبھا‘‘ میں مسلمانوں کی نمائندگی تاریخ میں سب سے کم ہے جبکہ بھاری ووٹوں سے سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے 282 کامیاب امیدواروں میں سے کوئی ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
امریکی عدالت نے گوانتا نامو بے کے قید خانے میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کر زبردستی خوراک دینے سے عارضی طور پر فوج کو روک دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی جج نے اس طرح کا حکم دیا ہے۔