امریکہ کے شہر نیویارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
نائیجیریا کی فوجی عدالت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنادی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان اپریل سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ کے ایک اعتدال پسند عیسائی پادری نے تجویز دی ہے کہ شہزادہ چارلس والدہ کی وفات کے بعد اپنی رسم تاج پوشی میں تلاوت قرآن کریم کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ تاج برطانیہ کے بارے میں مسلمانوں کے محبت کے جذبات بھی سمیٹے جا سکیں۔
جوہری پروگرام پر ایران اور6 عالمی طاقتیں ایک بار پھر کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہیں جس کے بعد مذاکراتی عمل میں مزید 7 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر براک اوباما نے منظور کرلیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند کی گوانتانامو کے حراستی مرکز سے اپنے ملک واپس کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ترکی کے صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کو کرسٹو فرکولمبس نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے بارہویں صدر میں دریافت کرلیا تھا
اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم “داعش” کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں اس کے باوجود بیشتر علاقوں میں داعش کا اثر رسوخ برقرار ہے۔
امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے نائن الیون کےواقعے کے بعد دہشت گردی کے شبہ میں پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف تشدد میں قانونی طریقہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے سخت سزائیں دیں۔