2002 کے مسلم کش فسادات کا ذمہ داری موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا جاتا ہے تاہم وہ ہمیشہ اس بات سے انکار کرتے رہے لیکن اس کا ایک اور ثبوت اس بات سے مل جاتا ہے کہ ابھی انہوں نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالی بھی نہ تھیں کہ ان کی […]
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نوح میں واقع سینٹ ڈینز یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ڈائریکٹر کو جامعہ میں جائے نماز کی تالا بندی کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور طلباء نے اس کی پھینٹی لگا دی۔
بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں مسلمانوں کی شہادت کے بعد لواحقین نے احتجاجاً میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا۔
آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملے کر کے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا ۔
دوسروں کے ساتھ ایثار اور احسان کا برتاو اہل اسلام کی پہچان رہا ہے۔ اس کے مختلف اظہار آج بھی مسلم دنیا میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ لیکن کینیڈا میں دوران سفر ایک مسلمان مسافر نے جوتوں سے محروم شخص کو جس طرح اپنے جوتے پیش کر دیے، کم ازکم مغربی دنیا میں اس طرح […]
بھارت میں سیاستدانوں کے بعد اب اساتذہ بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے اور اسکولوں میں مسلمان طالب علموں کے علاوہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ذاتی تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔
دنیا کو تحمل اور برداشت کا درس دینے والے برطانیہ میں ایک انتہاپسند اور نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد کو گھیرے میں لے کراسلام مخالف شدید نعرے بازی کی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کرنے کے لیے بنایا گیا نیویارک پولیس کا ایک خفیہ محکمہ بند کر دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہو، وہ مسلمانوں کی ترقی کے خواہش مند ہیں۔