امریکی ریاست کولوراڈو میں فیکٹری انتظامیہ نے 200 مسلمان ملازمین کو صرف نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے پر ملازمت سے فارغ کردیا۔
فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔
امریکا میں ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے جانے والے برطانوی مسلم خاندان کو لندن کے ایئرپورٹ پر حکام نے فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا۔
امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شمولیت کے لیے کوشاں متنازع سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ جہاں مسلمانوں کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیانات پر قائم ہیں وہاں امریکا میں ان کے خلاف مسلمان کمیونٹی کے غم وغصے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے پتھر پہنچانے شروع کردیئے ہیں ۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ میں تین گنا اضافہ سامنے آیا ہے۔
پیرس حملوں کے بعد نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومتیں بھی نسل پرستی کا مظاہرہ کررہی ہیں اسی لیے کئی سال سے پیرس ایئر پورٹ پر کام کرنے والے دو مسلمان سیکورٹی گارڈز کو ان کی داڑھی بڑی ہونے کا بہانہ لگا کر […]
امریکہ کے اٹلانٹا میں ایک ثانوی اسکول میں پڑھنے والی ایک مسلم طالبہ کے والد نے شکایت کی ہے کہ ٹیچر نے ان کی بیٹی سے پوچھا تھا کہ وہ اپنے بیگ میں بم تو نہیں لا رہی ہے۔
اسلامو فوبیا کے خلاف بارسلونا میں مسلم کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ اور میئر بارسلونا کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جس میں خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
کیلیفورنیا (امریکہ) میں کل جس مسجد میں آگ لگ جانے سے نماز جمعہ کا کیلیفورنیا ہتمام سڑک کے کنارے کر نا پڑا تھا اس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔