امیر شریعت بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ و جنرل سکریٹر ی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒکا انتقال آج مورخہ ۱۷؍ اکتوبر ۲۰۱۵ء روز سنیچر کو مغرب کی نماز کے کچھ ہی دیر بعدانتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
چاڈ میں پولیس نے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاڈ کی پولیس کے ترجمان پاؤل مانکا نے بتایا کہ دارالحکومت این ڈی جامینا سے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا۔
امریکا میں گھڑی بنانے والے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی گونج کم نہ ہوئی تھی کہ برطانیہ میں ایک مسلمان طالب علم کی جانب سے اسکول میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ مانگنے پر اسے دہشت گرد قرار دے کر اس کا نام انسدادی دہشت گردی کی پولیس کے حوالے […]
برطانیہ کے بعض سرکردہ سابق ججوں، وکلا اور سرکردہ شخصیات نے پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناکافی بتا کر اس پر نکتہ چینی کی ہے۔
جامع مسجد ممبئی کے امام وخطیب حضرت مولانا سید شوکت علی نظیر جن کا گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں مہندری میں انتقال ہوگیا تھا آج دوپہر تقریباً 12بجے گائوں کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔
مغربی معاشروں میں حجاب کے متعلق ہمیشہ تعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے لیکن پہلی بار حجاب کے متعلق ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جسے معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کوئی نئی بات نہیں اسی طرح کا ایک تازہ واقعہ ٹیکساس کے ایک اسکول میں سامنے پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ مسلمان طالب علم کی گھریلو ساختہ گھڑی کو بم سمجھ کر اسکول انتظامیہ نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی۔ وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں برطانیہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔