پنجاب کے کپورتھلا کے محبت نگر کے رہائشی سنجیو کمار سود نے 300 سالہ قدیم ماچس کے ڈبہ سے بھی چھوٹے قرآن کریم کے نسخہ کو محفوظ رکھا ہے۔ اس نسخہ کے لئے انہیں ایک کروڑ روپے کی پیش کش بھی کی گئی ، جس کو سنجیو نے ٹھکرا دیا۔
برطانیہ میں پلائے ماتھ میں واقع ایک خاتون نے نماز پڑھتے افراد کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مسلمان رکن اسمبلی انجینیئر راشد پر نامعلوم افراد نے سیاہ پینٹ سے حملہ کردیا.
بھارت میں مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کے لئے ہرگزرتے دن کےساتھ زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے اور مودی سرکار کی نفرت کی سیاست بھارتی مسلمانوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے، ایک طرف انتہاپسند ہندو گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں تودوسری طرف بھارتی پولیس بھی ان کی […]
امیر شریعت بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ و جنرل سکریٹر ی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒکا انتقال آج مورخہ ۱۷؍ اکتوبر ۲۰۱۵ء روز سنیچر کو مغرب کی نماز کے کچھ ہی دیر بعدانتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
چاڈ میں پولیس نے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاڈ کی پولیس کے ترجمان پاؤل مانکا نے بتایا کہ دارالحکومت این ڈی جامینا سے برقع پہننے والی 62 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے کے شک میں ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا۔
امریکا میں گھڑی بنانے والے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی گونج کم نہ ہوئی تھی کہ برطانیہ میں ایک مسلمان طالب علم کی جانب سے اسکول میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ مانگنے پر اسے دہشت گرد قرار دے کر اس کا نام انسدادی دہشت گردی کی پولیس کے حوالے […]
برطانیہ کے بعض سرکردہ سابق ججوں، وکلا اور سرکردہ شخصیات نے پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناکافی بتا کر اس پر نکتہ چینی کی ہے۔
جامع مسجد ممبئی کے امام وخطیب حضرت مولانا سید شوکت علی نظیر جن کا گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں مہندری میں انتقال ہوگیا تھا آج دوپہر تقریباً 12بجے گائوں کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔