میانمار میں بدھ مذہب کے پیروکاروں نے ایک بار پھر مسلمان آبادی پر حملہ کرکے 60 مسلمانوں کو شہید کردیا جبکہ احتجاج کرنے پر پولیس اور فوج نے مشترکہ کریک ڈائون کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات کے بعد نقل مکانی کرنے والے افراد کی خیمہ بستیوں میں کم سے کم 34 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
افریقہ کے ملک انگولا میں مسلمان برادری نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں اسلام پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔