اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار فلسطینی شہید؛ تل ابیب سے ترک سفارتکار واپس بلالیا گیا

اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار فلسطینی شہید؛ تل ابیب سے ترک سفارتکار واپس بلالیا گیا

غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے اور اب تک 9 زار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد دیگر ممالک کی طرح ترکی نے بھی احتجاجاً تل ابیب سے سفارتکار واپس بلالیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
اردوان نے نے کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں توڑ رہا ہے، بین الاقوامی سفارت کاری کے تناظر میں تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کرنا ممکن نہیں ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں الاظہریونیورسٹی اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج غزہ میں سولر پینلز اور واٹر ٹینکس کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس، جنین سمیت مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

غزہ میں المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، وزارت صحت
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے المغازی کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کی لاشیں دیر البلاح کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال پہنچائی گئیں۔
حماس نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے عام شہریوں کے گھروں پر براہ راست بمباری کی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ میں اسکولوں پر اسرائیلی حملوں پر یونیسیف ’دہشت زدہ‘
غزہ میں اسکولوں پر اسرائیل کے حالیہ حملوں پر یونیسیف دہشت زدہ ہے، تازہ حملے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔
یونیسیف کی جانب سے ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ اسکولوں اور دیگر مقامات پر حفاظت کے خواہاں بچوں کو وہ تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے جس کی انہیں فوری ضرورت ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں