اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی بچوں کا قبرستان بنادیا، یونیسیف کی مذمت

اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی بچوں کا قبرستان بنادیا، یونیسیف کی مذمت

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں کی شہادتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ اطفال نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ فضائی، زمینی اور سمندری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی۔ شہدا میں 3 ہزار 826 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 24 ہزار فلسطینی شہید ہوئے۔عالمی ادارہ اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی فلسطینی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کشتیوں نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ اور النصر محلے پر بمباری کی۔ دوسری جانب القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ غزہ میں اسپتال کے باہر ایمبولینس پر اسرائیل کے انسانیت سوز حملے میں 20 فلسیطنی شہید ہوئے تھے۔

اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کے قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دے دیا
اسرائیل نے جمعے کی سہ پہر غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فضائی حملے کے حق میں دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا گیا کہ “طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی کہ وہ جنگ کے علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب حماس کا دہشت گرد سیل کے زیر استعمال تھی۔
دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصیٰ ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں