غزہ وزارت صحت: اسرائیلی حملوں میں 2055 بچوں سمیت 5,087 افراد شہید

غزہ وزارت صحت: اسرائیلی حملوں میں 2055 بچوں سمیت 5,087 افراد شہید

غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کے روز بتایا کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5,087 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2,055 بچے بھی شامل ہیں۔ اور مزید بتایا کہ 15,273 زخمی ہوئے۔
وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 436 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 182بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر شہادتیں غزہ کی پٹی میں ہوئیں۔
اسرائیل نے پیر کے روز مزید فضائی حملوں کے ساتھ غزہ پر بمباری کی جب اس کے فوجیوں نے محصور فلسطینی علاقے کے اندر چھاپوں کے دوران زمین پر حماس مزاحمت کاروں کا مقابلہ کیا۔
رہائشیوں نے بتایا کہ تنازعہ پھیلنے کے آثار ہیں کیونکہ اسرائیلی طیاروں نے راتوں رات جنوبی لبنان پر بھی حملہ کیا اور اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا مقابلہ کیا۔
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ بے دریغ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے مایوس شہری خوراک، پانی اور پناہ گاہوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس بمباری نے غزہ کے بڑے حصے کو زمیں بوس کر دیا ہے۔
رفح کی سرحدی گذرگاہ سے غزہ میں پہنچ تو رہی تھی – لیکن یہ مطلوبہ مقدار سے اس قدر کم ہے گویا اونٹ کے منہ میں زیرہ۔

حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دو ضعیف اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا۔
حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یرغمالی اسرائیلی خواتین کو انسانی ہمدردی اور خراب صحت کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔ خواتین کی شناخت 85 سالہ اوشیوڈ لشفڈز اور79 سالہ نوریت کوپر کے نام سے ہوئی ہے۔
حماس کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4 خواتین کو رہا کیا ہے۔ رہا ہونے والی خواتین کورفح باڈر کراسنگ سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کے خاندان والے منتظر تھے۔
اسرائیلی خواتین کو مصر اور قطر کی ثالثی اور کوششوں کے بعد رہائی ملی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں