بھارت؛ ایک اور اسکول ٹیچر نے توہینِ اسلام کی اورمسلم طلبا کو ہراساں کیا

بھارت؛ ایک اور اسکول ٹیچر نے توہینِ اسلام کی اورمسلم طلبا کو ہراساں کیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کیلاش نگر میں اسکول ٹیچر نے توہین اسلام کی اور مسلم طلبا کو ہراساں کرتے ہوئے کہا تم لوگوں کا آزادی کی جنگ میں کیا کارنامہ تھا۔ تم لوگوں کو تو پاکستان چلے جانا چاہیے۔
گاندھی کا اکھنڈ بھارت اب مودی کا ہندوتوا گڑھ بن گیا ہے۔ مظفر نگر کے بعد اب کیلاش نگر میں بھی درس و تدریس سے وابستہ قابل احترام شخصیات کی مذہبی منافرت اور تعصب کھل کر سامنے آگئی۔
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت میں نفرت پڑھے لکھے ذہنوں میں بھی سرایت کرگئی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار ریاست کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
ہندوتوا کا تازہ واقعہ کیلاش نگر میں پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر نے مذہب اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات کہے اور مسلم طلبا کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا۔
کلاس ٹیچر ہیما گلاٹی نے بھارتی خلائی مشن کے چاند پر پہنچنے کے دن اسلام کا خوب مذاق بنایا اور طلبا کو متنفر کیا کہ اسلام علم و آگہی کے خلاف ہے۔ ٹیچر نے خانہ کعبہ کی بھی توہین کی۔
ہیما گلاٹی نے کہا کہ تم مسلمانوں نے انگریزوں سے آزادی کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی۔ تم لوگ ہندوستانی ہو ہی نہیں۔ تمھیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔
مسلم بچوں کے والدین نے ٹیچر کے خلاف احتجاج کیا اور تھانے جاکر شکایت بھی درج کرائی۔ جس پر پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں