صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز

صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز

زاہدان (سنی آن لائن) شورائے ہم آہنگی مدارس دینی اہل سنت سیستان بلوچستان کے زیرِ انتظام مدارس میں سالانہ امتحانات بروز ہفتہ 19 فروری 2022ء کو شروع ہوئے۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان بلوچستان میں 67 دینی مدرسے اور جامعات ’شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ سے ملحق ہیں۔ ان مدارس کے پانچ ہزار طلبہ سالانہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اکتالیس امتحانی مراکز میں بیک وقت امتحانی عمل شروع ہوتاہے جو سوموار 28 فروری تک جاری رہے گا۔
شورائے ہم آہنگی مدارس دینی اہل سنت کا کل نصاب اعدادیہ سمیت دس سالوں پر مشتمل ہے۔ ان مدارس کے سالانہ امتحانات شورا کے زیرِ انتظام ہوتے ہیں جو ہر سال رجب کے مہینے میں منعقد ہوتے ہیں اور تصحیح کا کام شعبان میں اختتام پذیر ہوتاہے۔
اس سے پہلے مدارس البنات کے صوبائی شورا نے بھی اپنے سالانہ امتحانات منعقد کرایا جو جمعرات سترہ فروری کو ختم ہوئے۔ شورائے ہم آہنگی مدارس دینی اہل سنت اور شورائے مدارس البنات کے مرکزی دفاتر جامعہ دارالعلوم زاہدان میں واقع ہیں جن کی صدارت بھی صدر جامعہ مولانا عبدالحمید کے ذمے پر ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں