بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد

بھارتی عدالت میں برقع پر پابندی کی درخواست مسترد

بھارت میں عدالت نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔
دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے، عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف پیش کیا گیا تھا کہ سکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، نقاب، ہیلمٹ، ہڈز وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے کیونکہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔
درخواست میں مرکزی، صوبائی حکومت اور نیشنل سکیورٹی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔

اردو ٹائمز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں