حق واضح ہونے کے باوجود قبول نہ کرنے کے مواقع

حق واضح ہونے کے باوجود قبول نہ کرنے کے مواقع

مولانا نذرالحفیظ نے دریافت کیا: حضرت! حق واضح ہوتاہے اور اس کے دلائل بھی صاف اور روشن ہوتے ہیں، مگر پھر بھی لوگ اس کو تسلیم نہیں کرتے، سب سے بڑا مانع کیا ہے؟
حضرت (مولانا ابوالحسن علی الندوی) نے فرمایا: نفسانیت، لذت، انتفاع، تعلق اور اس طرح کی چیزیں کہ اگر ہم تسلیم کریں تو اس لذت سے محروم رہیں گے، یہ مالی فائدہ جو حاصل ہورہا تھابند ہوجائے گا، فلاں صاحب سے تعلقات خراب ہوجائیں گے، ان کی نظر میں ہماری وقعت نہیں رہے گی۔

تزکیہ انبیا کا مشن ہے
مشائخ کا یہی کارنامہ ہے کہ انھوں نے اسی نفسانیت اور تعلق مع الغیر کو ختم کرنے اور قلب کو علائق دنیویہ سے پاک کرنے کی کوشش کی، یہی انبیا کا مشن تھا، قرآن میں انبیا کی بعثت کے مقاصد کے تحت باربار فرمایا گیاہے: و یزکیھم؛ مشائخ نے بھی اسی جانب توجہ دی۔

مجالس حسنہ، 490


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں