’’انتفاضہ القدس‘‘: مزید 7فلسطینی شہید 240زخمی

’’انتفاضہ القدس‘‘: مزید 7فلسطینی شہید 240زخمی

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرجنگ فلسطینی عوام کی جانب سے دشمن کے خلاف’’انتفاضہ القدس‘‘کے نام سے تحریک بدستور جاری ہے۔
ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت سات فلسطینی شہید اور 240زخمی ہوگئے ہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد سے جاری پرتشدد واقعات میں اب تک 21شہری شہید اور 1100سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت مجموعی طورپر 6فلسطینی شہید 20سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔گذشتہ روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو بچوں کو غزہ کی پٹی میں شہید کردیا گیا۔
تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 28سالہ ابراہیم احمد مصطفیٰ عوض کی شہادت کی خبر کے بعد مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور رات بھر بیت امر اور اس کے آس پاس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ آنکھ مچولی جاری رہی۔غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے بچوں کی شناخت مروان ھشام بربخ اور خلیل عمر عثمان کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں 13اور 15سال بتاٰئی جاتی ہیں۔
قبل ازیں ہفتے کو علی الصباح غزہ کا ایک زخمی بیس سالہ نوجوان جہاد زاید عبید بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا تھا۔وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز شہید ہونے والے دیگر شہریوں میں بیت المقدس کے احمد جمال صلاح، 19سالہ محمد سعید علی اور 16سالہ اسحاق بدران بھی شامل ہیں۔ یکم اکتوبر سے جاری تحریک کے دوران اب تک 21فلسطینی شہید اور 1100زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 12کا تعلق مغربی کنارے اور نو کا غزہ کی پٹی سے بتایا جاتا ہے۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں