اخوان المسلمون کے مرشد عام ودیگر کو عمر قید کی سزا

اخوان المسلمون کے مرشد عام ودیگر کو عمر قید کی سزا

مصر کی ایک فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع، سینئر رہنما محمد البلتاجی، صفوت حجازی اور دیگر کو پورٹ سعید پولیس اسٹیشن پر حملے کے لئے اکسانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ نے اخوان کے متذکرہ رہنماؤں کو پورٹ سعید کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں چارج شیٹ کیا تھا۔ نیز ان پر سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل اور پولیس اسٹیشن سے اسلحہ چوری اور لاک اپ میں بند افراد کو فرار کروانے کے لئے لوگوں کو آمادہ کرنے کا الزام بھی عاید کیا گیا ہے۔ اس ترغیب کے نتیجے میں تھانے پر کی جانے والی چڑھائی میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دسیوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پراسیکیوشن نے اس مقدمے میں 190 افراد پر مشرقی مصر کے شہر پورٹ سعید میں پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مصری فوج کی جانب سے معزول کئے جانے والے صدر محمد مرسی کی حمایت میں قاہرہ کے مختلف علاقوں میں دھرنا دینے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے 48 گھنٹے بعد پورٹ سعید پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔
عدالت نے متذکرہ بالا ملزمان میں 28 کو دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ 71 دیگر کو بری کر دیا۔ عدالت نے 70 مفرور ملزمان کو بھی غیر حاضری میں عمر قید کی سزا سنائیں۔
اس سے پہلے بھی محمد بدیع کو مختلف مقدمات میں پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان پر 40 دوسری عدالتوں میں مصر کے مختلف شہروں میں پرتشدد کارروائیوں کے الزام میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں