بلوچستان میں تین مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک

بلوچستان میں تین مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور ٹریفک کے حادثات سمیت تین مختلف واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق یہ بارودی سرنگ کا یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ میں پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔
بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹھکرائی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں دو مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے 11 افراد منگیچر کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
قلات انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ جانے والا ایک کنٹینر منگیچر کے علاقے میں بے قابو ہوکر 8 گاڑیوں سے ٹھکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
کنٹینر کے ٹھکرانے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے`۔
قلات ہی کے ایک اور علاقے توک میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے اہلکار کے مطابق ان افراد کی ہلاکت گیس سلنڈرکے دھماکے کی وجہ سے ہوا۔

بی بی سی اردو


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں