اسرائیلی فوج نے گرفتاری نہ دینے پر فلسطینی شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے گرفتاری نہ دینے پر فلسطینی شہید کر دیا

اسرائیلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سرحدی محافظ رام اللہ کے قریب قلندیا کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس کارروائی کا مقصد ‘مشتبہ دہشت گردوں’ کی گرفتاری تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان میں ایک فلسطینی کو ٹانگ پر گولی ماری جب وہ قریبی مکان کی چھت پر چڑھ کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی رہا تھا۔ زخمی حالت میں مشتبہ فلسطینی دوسرے مکان کی چھت پر چھلانگ لگاتے وقت شدید زخمی حالت میں گر کر جان گنوا بیٹھا۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں فلسطینی نوجوان کو رکنے کی وارننگ دی گئی تاہم نوجوان نے اسے نظر انداز کیا، جس کے بعد پولیس نے اس کی ٹانگوں پر گولی ماری۔
اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ ایک پیرا میڈیکل اہلکار نے زخمی فلسطینی کی جان بچانے کی کوشش کی تھی مگر علاج سے پہلے ہی فلسطینی نوجوان کی روح پرواز کر چکی تھی۔
‘کارروائی’ کے بعد جاری ہونے والے اسرائیلی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فلسطینی اسرائیل میں دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ادھر جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ اپنے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک دن پہلے قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں