جمعیۃ علماء آندھر پردیش کے نائب صدر وجامعہ عربیہ سراج العلوم حید ر آباد کے ناظم جناب حضرت مولانا عبد القیوم صاحب مظاہر ی کا آج انتقال ہوگیا ۔
جامعہ کے طالب علم غلام رسول نے بتایاکہ مولانا اپنے آبائی وطن میرٹھ گئے ہوئے تھے جہاں چھت سے گرنے کی بناپر آج ان کی موت واقع ہوگئی ۔ غلام رسول نے بتایاکہ مولانا کی لاش میرٹھ سے حیدر آباد لائی جارہی ہے ، یہیں ان کی تجہیز وتکفین عمل میں آئے گی۔
مولانا عبد القیوم مظاہری حیدر آباد کے مشہور شہر سیکندر آباد کے حشمت پیٹ میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ سراج العلوم کے ناظم اور جمعیۃ علماء آندھرا و تلنگانہ کے نائب صدر تھے ۔ مولانا طویل عرصے سے حید رآباد میں قیام پذیر تھے ۔ مولانا کی وفات سے اہل خانہ سمیت سماجی اور علمی حلقوں میں غم کی لہر پائی جارہی ہے ۔
بصیرت آن لائن
آپ کی رائے