خانہ کعبہ کو آب زم زم سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو آب زم زم سے غسل دینے کی روح پرور تقریب


استقبال نئی صدی ھجری کے حوالے سے ہفتہ کی صبح گورنر مکہ المکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے حرم شریف میں غسل کعبہ کے فرائض انجام دئیے،

اس موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ الشیبی خاندان کے سربراہ نئے کلید بردار ڈاکٹر صالح العابدین نے صبح سے کھول دیا تھا، خانہ کعبہ کے اندر داخلے کیلئے خصوصی لکڑی کی بنی سیڑھی استعمال کی گئی جہاں مختلف ممالک کے مہمان، قائم مقام سفیر پاکستان خیام اکبر، اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ، سعودی علماء و فقہی مشائخ کے علاوہ حرمین انتظامیہ کے اراکین نے کعبتہ اللہ میں داخل ہو کے فرداً فرداً غسل کعبہ میں شرکت کی اور باب توبہ کے قریب نوافل ادا کئے، اس موقع پر پیراملٹری سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے کعبہ شریف کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل حرم پہنچتے ہی طواف کیا اور نماز واجب الطواف ادا کرنے، دعائیں مانگنے کے بعد عربی قہوہ نوش کیا اور آب زم زم پینے کے بعد کعبہ شریف کے اندر داخل ہوئے اور حسب روایت ھزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا اور نوافل ادا کئیے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ امام حرم، حرمین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان سدیس بھی موجود تھے۔ شہزادہ مشعل نے ہجرئہ اسود کو بوسہ بھی دیا اور امت مسلمہ کیلئے دعائیں کیں اور کہا کہ غسل کعبہ کا شرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے میرے لئیے بہت بڑی نعمت اور تحفہ ہے۔ اس دوران خدام حرم نے عودھ کی خصوصی لکڑیوں کے دھوئیں سے فضا کو معطر رکھا جبکہ زائرین نے حرم طواف کے دوران اس منظر کو براہ راست دیکھا اور اسکی منظر کشی بھی کی اپنے موبائل کے زریعے۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل نے اس خصوصی موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو عود،عنبر کے خصوصی تحفے بھی پیش کئے جو سال بھر حرم کعبہ شریف کے لئے استعمال کیا جائے گا، جبکہ حرم انتظامیہ کی جانب سے خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل پیش کیا گیا۔

اردو ٹائمز

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں