دفاع قبلہ اول کے لیے ترکی میں عالمی اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

دفاع قبلہ اول کے لیے ترکی میں عالمی اسلامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع اور اس کے خلاف یہودی ریشہ دوانیوں کے خاتمے کے لیے ترکی مین ایک عالمی اسلامی کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر میں موجود اسلامی تحریکوں سے وابستہ سرکردہ رہ نما شرکت کریں گے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک سماجی اور ثقافتی تنظیم ’’میراثنا‘‘ [ہماری میراث] کے زیراہتمام کانفرنس کے لیے 23 نومبر کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی کانفرنس کی میزبان ترک تنظیم کےچیئرمین محمد دمیرجی نے استنبول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قبلہ اول کا دفاع زیادہ ناگزیر اور انتہائی حساس معاملہ بن چکا ہے۔ اسرائیل نے قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل نے مسجدا قصیٰ پر سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا لیکن پہلی بار ایسا ہوا کہ اس میں مسلمان نمازیوں کے داخلے پرپابندی عاید کیی گئی ہے۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی ایک نہایت خطرناک رحجان ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمود دمیرجی نے کہا کہ وہ تئیس نومبر کو ہونے والی کانفرنس میں قبلہ اول کے دفاع کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شخصیات کی شرکت یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمیں ہر صورت میں قبلہ اول کا دفاع کرنا اور اس کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں