ایرانی کردستان سے سنی رہنما کاک حسین پناہ گرفتار

ایرانی کردستان سے سنی رہنما کاک حسین پناہ گرفتار

ایران-سنندج(سنی آن لائن+اسلام کرد) ایران کے صوبہ کردستان کے ممتاز سنی عالم دین کاک ’ہاشم حسین پناہ‘ کو اتوار دوستمبر میں انٹیلیجنس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

’سنی آن لائن‘ کو ملنی والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح صوبائی دارالحکومت سنندج میں کاک حسین پناہ کے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کیا۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ممتاز سماجی کارکن ’کاک ہاشم حسین پناہ‘ سنندج میں واقع ’’ مدرسہ دینی امام بخاری رحمہ اللہ‘‘ میں استاد اور تحریک مکتب قرآن کے سرگرم کارکن ہیں۔ آپ قاضی کردستان کے دفتر کے سربراہ کی حیثیت سے کرد سنی عوام کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں۔ کاک ہاشم خطے میں ایک زبردست اور شعلہ بیان خطیب کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ممتاز سنی رہنما نے بارہ سال تک ایک مقامی عدالت میں خدمات سرانجام دیا لیکن انہیں تین سال قبل انہیں اس وجہ سے نکال دیاگیا کہ آپ سنی برادری کے مذہبی اجتماعات میں شریک ہوتے اور ان کے حقوق کی حمایت کرتے تھے۔

یاد رہے اس سے دومہینے قبل قاضی کردستان کے دفتر کے ایک اور ذمے دار ’عبداللہ عباسی‘ کو سکیورٹی حکام نے گرفتار کیا تھا جو تاحال قید میں ہیں۔ ’اسلام کرد‘ کے مطابق اگست کے آخری ایام میں صوبائی انٹیلیجنس حکام نے سنی رہنماؤں کے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحریک مکتب قرآن کردستان کے ایک اور سرگرم کارکن ’صیدمراد فتحی‘ کو انٹیلیجنس آفس طلب کیاہے جن سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں