زاہدان: علمائے اہلسنت کی برمہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت

زاہدان: علمائے اہلسنت کی برمہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت

زاہدان-ایران (سنی آن لائن) ایرانی شہر زاہدان کی سنی علمائے کرام کی کمیونٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے برمہ (میانمار) میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کی پرزورالفاظ میں مذمت کی۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق علمائے اہل سنت زاہدان-ایران نے برمہ میں مظلوم و بے سہارا مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے حکام، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو برمی مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی دعوت دی۔

علمائے اہل سنت زاہدان کے جاری کردہ بیان کا متن ملاحظہ ہو:

بنی آدم ایک دوسرے کے اعضا ہیں، جو خلقت میں ایک ہی عنصر سے ہیں۔
جب ایک عضو کو درد محسوس ہو، دوسرے اعضا آرام سے نہیں رہ سکتے۔
اگر تجھے دوسروں کے غم کا احساس نہ ہو، تو تم انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہو۔
(شیخ سعدی رحمہ اللہ)

ایک بار پھر مظلوم مسلمان ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کے زد پر ہیں۔ اس مرتبہ جاہل اور فرقہ پرست عناصر برمہ (میانمار) میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کرنے پر لگ گئے ہیں۔ وحشی اور درندہ صفت دشمنوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا، ہزاروں گھروں کو جلاکر ملامیٹ کردیا۔

ہم اس وحشیانہ حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی سرگرم تنظیموں سے درخواست کرتے ہیں جلد ازجلد بے کس برمی مسلمانوں کے قتل عام کے خاتمہ کیلیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔

علمائے اہل سنت زاہدان- ایران


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں