’سنی آن لائن‘ پرسائبراٹیک، مولاناعبدالحمیدکی ویب سائٹ کی جعل سازی

’سنی آن لائن‘ پرسائبراٹیک، مولاناعبدالحمیدکی ویب سائٹ کی جعل سازی

زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب پورٹل، سنی آن لائن، اور حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیداسماعیلزہی کے دفتر کی ویب سائٹ پر شدید سائبراٹیک کے بعد ایک نامعلوم گروپ نے منافقت و عوام فریبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطیب اہل سنت مولانا عبدالحمید کی عین ویب سائٹ کا ڈیزائن بناکر اس کی نقل بنادی ہے۔

اہل سنت ایران کی آفیشل ویب پورٹل ’سنی آن لائن‘ کئی سالوں سے پریس کی دنیا میں سنی برادری کی خبروں اور حالات نشر کرتی چلی آرہی ہے، اسی بنا پر کئی مرتبہ اس معتبر ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جو اب تک الحمدللہ یہ کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ’سنی آن لائن‘ گزشتہ چند سالوں سے ایران میں بند ہے جسے حکام نے ’فلٹر لسٹ‘ میں شامل کیاہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے میں ایرانی بلوچستان کے شہر خاش میں ایک گستاخانہ حکومتی جلسے کی رپورٹ اور اس پر ردعمل کی کوریج دینے کے بعد ویب سائٹ پر شدید سائبر اٹیک ہوا، چناچنہ مجبور ہوکر ویب ایڈمن نے اکاؤنٹس عارضی طورپر بند کردیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تنگ نظر عناصر نے اس پر بھی اکتفا نہیں کیا بلکہ حضرت شیخ الاسلام کی ویب سائٹ کی عین مطابق ایک جعلی ویب سائٹ بناتے ہوئے اصلی مضامین کے علاوہ بعض دیگر فرقہ پرست عناصر کے سنی مخالف مضامین بھی اس میں درج کرایاہے جو سراسر مذموم اقدام ہے اور جعل سازوں کی بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان کے دفتر کی جانب سے اس احمقانہ اقدام کی مذمت میں ایک بیان جاری ہوا ہے۔ بیان میں جعلی ویب سائٹ میں مندرجہ مضامین کی تردید کے علاوہ تصریح کی گئی ہے کہ مولانا عبدالحمید کے دفتر کی اصلی اور آفیشل ویب سائٹ کے پتہ www.abdolhamid.net ہے اور آپ کے بیانات و خبریں اسی ویب میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ویب پورٹل ’دفتر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی ویب سائٹ‘ کے عنوان سے سرگرم ہو اس کا مولانا عبدالحمید کے دفتر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ تخریب کار اور منافقانہ اقدامات میں سرگرم عناصر کی کارستانی ہوگی۔

یاد رہے کچھ عرصے سے مشاہدہ میں آرہاہے بعض بلاگز اور ویب سائٹس اہل سنت کے نام سے منظر عام پر آچکی ہیں جو اصلی ویب سائٹس کی نقالی کرتے ہوئے عقائد اہل سنت کیخلاف مضامین نشر کررہی ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں