ایران: دارالعلوم زاہدان کے قیدی استاذ کی یزدجیل منتقلی

ایران: دارالعلوم زاہدان کے قیدی استاذ کی یزدجیل منتقلی

زاہدان/یزد (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے استاذ اور شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے داماد حافظ محمداسماعیل ملازئی کو29 اکتوبر2011ء میں زاہدان کی سنٹرل جیل سے یزدقیدخانہ منتقل کیاگیا۔
ؔ ’’سنی آن لائن‘‘ کے ذرائع کے مطابق حافظ محمداسماعیل کی یزد جیل منتقلی اچانک واقع ہوئی، انہیں گزشتہ سال یکم نومبر کو انٹیلیجنس حکام نے زاہدان میں گرفتارکیاتھا جو کئی مہینوں تک ٹرائل کے بغیر انٹیلیجنس حکام کی قید میں رہیں۔
بالاخر زاہدان کی ایک مقامی عدالت نے حافظ محمداسماعیل کو دس برس قید کی سزا سنائی جن سے چار برس معطل تھے۔ ان پر سعودی حکومت سے تعلقات سمیت دیگر بے بنیاد الزامات تھے۔
یاد رہے عدالتی فیصلے میں ان کی جلاوطنی کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا، اس کے باوجود انٹیلیجنس حکام نے انہیں اچانک زاہدان جیل سے یزد منتقل کیا ہے جو قانون کے خلاف اقدام ہے۔ یزد شہر زاہدان سے 890 کلومیٹر دور ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں