ایران: ‘تحریک مکتب قرآن’ کے ارکان کی اغوانماگرفتاری

ایران: ‘تحریک مکتب قرآن’ کے ارکان کی اغوانماگرفتاری
arrestکردستان (اسلام کرد) ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے صوبہ کردستان کے شہر ’’بانہ‘‘ سے ’’تحریک مکتب قرآن کردستان‘‘ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’اسلام کرد‘‘ نامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ گذشتہ ہفتہ چار جنوری بروز منگل کو ’’بانہ‘‘ کے سیکورٹی و حساس اداروں کے اہلکاروں نے رات ایک بجے کے بعد عثمان عبدی اور یاسین قادری نامی افراد کو ان کی رہائشگاہوں سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ سیکورٹی حکام نے تحریک مکتب قرآن کردستان (علامہ مفتی زادہ کے پیروکاروں کی تعلیمی تنظیم) کے ارکان کی گرفتاری سے پہلے ان کے گھروں کی مکمل تلاشی لی اور ان کے ذاتی کمپیوٹر وکاغذات کو اپنے ساتھ لے گئے۔

کہا جاتا ہے گرفتار افراد کو صوبائی دارالحکومت ’’سنندج‘‘ کی سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔
’’اسلام کرد‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب چند دن قبل بانہ شہر میں عربی اور اسلامیات کے اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام ’’منحرف فکری فرقوں کا جائزہ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔ اس پروگرام میں جہاں گرفتار افراد بھی شریک تھے، ایک شیعہ عالم دین نے اہل سنت کے بعض نامور علمائے کرام کی شان میں گستاخی کی تھی اور ’’وہابیت‘‘ کے لیبل کا سہارا لیتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے بعض عقائد کا مذاق اڑایا تھا۔ اس گستاخ فرد کی بدزبانی کے ردعمل میں شرکائے جلسہ نے شیعہ عالم دین کی تقریر سننے سے انکار کرتے ہوئے بطور احتجاج واک آؤٹ کیا تھا۔
عثمان عبدی اور یاسین قادری کی گرفتاری کی وجہ مذکورہ پروگرام میں اہل سنت کے علماء وعقائد کی شان میں گستاخی پر احتجاج بتایا جاتا ہے!!

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں