گوانتانا موبے پہلے قیدی کے مقدمہ کی کارروائی شروع

گوانتانا موبے پہلے قیدی کے مقدمہ کی کارروائی شروع
guantanamo-bayواشنگٹن(ايجنسياں) کیوبا میں قائم بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے کے قیدی احمد خلفان گیلانی کے مقدمہ کی عدالتی کارروائی شروع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ کی کارروائی مین ہیٹن کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہو رہی ہے جبکہ 36 سالہ احمد خلفان گیلانی گوانتاناموبے جیل کا پہلا قیدی ہے جس کے مقدمہ کی باقاعدہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشتبہ عسکریت پسند احمد خلفان گیلانی پر 1998ء میں تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام ہے جن میں 224 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ کے جج لیوس کیلان نے گزشتہ ہفتے استغاثہ کیجانب سے مقدمہ کے مرکزی گواہ عبیدی کو کٹہرے میں طلب کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جس سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے برسر اقتدار آنے کے بعد بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل کو جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں