مولانا فضل الرحمن کو امریکا آنے سے روک دیا گیا،سفارتی ذرائع

مولانا فضل الرحمن کو امریکا آنے سے روک دیا گیا،سفارتی ذرائع
molana-fazlurrahmanدوحہ(جنگ نیوز) کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن کو امریکا آنیسے روک دیا گیا ہے۔ اُدھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کو امریکا جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن نیویارک میں ہونے والی او آئی سی کی سالانہ رابطہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دوحہ سے روانہ ہورہے تھے۔ تاہم انہیں دوحہ ایئرپورٹ پر امریکی حکام کے کہنے پر بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا گیا اورامریکا جانے سے روک دیا گیا۔
محکمہ خارجہ کے حکام کے مطابق اُن کے کیس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق مولانا کو طالبان کے حق میں بیانات دینے سمیت دیگر معاملات پر تشویش ہے جس پر انہیں روکا گیا ہے۔کشمیر کمیٹی کے سربراہ کو امریکا جانے سے روکنے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے رابطہ کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور اُنہیں امریکا آنے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔
اُدھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کو امریکا میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو امریکا داخل ہونے پر وفاقی وزیرکا پروٹوکول نہیں دیا جائے گا اور اُن کی اسکریننگ کی جائے گی۔
دوسری طرف وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان او آئی سی رابطہ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں اُن کا استقبال امریکا میں مقیم کشمیریوں نے کیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں