جنگجووں کے حملے میں 8 یمنی پولیس اہلکار ہلاک

جنگجووں کے حملے میں 8 یمنی پولیس اہلکار ہلاک
yemen-troops1دبئی(العربيہ.نیٹ) یمن کے جنوبی حصے میں حکومت مخالف مسلح جنگجووں کے پولیس پر راکٹوں سے چلنے والے گرنیڈ حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے مطابق یہ کارروائی ہفتے کی شام ابین ضلع کے جعار علاقے میں عمل میں آئی۔

نامہ نگار کے مطابق سات پولیس اہلکار حملے میں موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ آٹھواں اہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حملہ عین افطار کے وقت کیا گیا۔ اس میں پولیس کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے یمن کے سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ کا گروپ اس کارروائی میں ملوث ہے۔
ادھر دوسری جانب یمنی وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ “26 ستمبر” نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے البیضاء ضلع کے قریب القاعدہ کے ارکان کو حراست میں لے لیا۔ انہیں لودر شہر سے حراست کے دوران فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے جانے والے افراد سیکیورٹی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں۔
درایں اثنا یمنی وزارت داخلہ نے ملک میں سیکیورٹی کا درجہ بڑھاتے ہوئے البیضاء کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ اضافی نفری کو گشست پر مامور کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر صورتحال سے سختی سے نپٹا جائے اور پولیس اور فوج کے دستے دہشت گردوں اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو فی الفور حراست میں لے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں