بدنام زمانہ نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر پر چار کروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانہ

بدنام زمانہ نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر پر چار کروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانہ
blackwaterواشنگٹن(ايجنسياں) امریکا کے تجارتی قواعد کی خلاف ورزی پر بدنام زمانہ نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر چار کروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کریگی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بلیک واٹر،جس نے اپنا نام تبدیل کرکے زی ورلڈ وائیڈ رکھ لیا ہے، پر کروڑوں ڈالر کا یہ جرمانہ تجارتی قوانین کی سیکڑوں خلاف ورزیوں پر کیا گیا۔

نجی سیکیورٹی کمپنی پر اسلحے کو غیر قانونی طور پر افغانستان برآمد کرنا اور تائیوانی پولیس افسران کو اسنائپر ٹریننگ فراہم کرنا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قوانین کی اِن سنگین خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے وکلا اور بلیک واٹر کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے اور ایک غیر اعلانیہ ڈیل ہوئی ہے جس کے تحت کمپنی کے خلاف فوجداری الزامات ترک کرکے صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جرمانے کے باوجود کمپنی سرکاری ٹھیکے حاصل کرسکے گی۔بلیک واٹر کے نام سے معروف زی ورلڈ وائیڈ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں اور ملازمین کو قتل سمیت دیگر کئی الزامات کا سامنا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں