پاکستان میں سیلاب؛ ایرانی اہل سنت کی جانب سے امدادی پیکج جلد روانہ ہوگا

پاکستان میں سیلاب؛ ایرانی اہل سنت کی جانب سے امدادی پیکج جلد روانہ ہوگا
flood-pakistan1زاہدان (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے پاکستان کے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی سنی برادری سے فوری امداد اپیل کی ہے۔

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے پاکستانی عوام خاص طور پر متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ایران کی سنی برادری مشکل کی اس گھڑی میں پوری طرح ان کے ساتھ ہے اور وہ پیش آمدہ تباہ کاریوں پر سخت صدمہ کا شکار ہوچکے ہیں۔
جمعے کے روز ہزاروں فرزندان توحید سے بات کرتے ہوئے عظیم رہ نما نے حاضرین سمیت پوری سنی برادری سے اپیل کی کہ اپنے عطیات ”محسنین ٹرسٹ“ کے دفاتر میں جمع کرائیں تا کہ جلد از جلد امدادی سامان پاکستان کے مجبور اور آفت زدہ عوام تک پہنچایا جائے۔
ایران کے معروف خیراتی ادارہ ”محسنین ٹرسٹ“ کا مرکزی دفتر جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہے جو کئی سالوں سے جامعہ دارالعلوم زاہدان کے زیر انتظام شاندار خدمات پیش کر رہاہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق ”محسنین ٹرسٹ“ کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں پاکستان کے بعض نامور علمائے کرام اور اسلامی خیراتی تنظیموں سے رابطہ کیا ہے۔ اکٹھے کیے جائے والے امدادی سامان مذکورہ پاکستانی اداروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے رمضان المبارک کے نورانی ایام میں روزانہ ایران کی سب سے بڑی مسجد ”جامع مسجد مکی“ سمیت دیگر مساجد میں پاکستان کی موسمی بارشوں سے متاثر مسلمانوں کی عافیت و جلد بحالی کے لیے دعائیں ہوتی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں