عراق سے امریکی فوج کا آخری لڑاکا دستہ بھی وطن روانہ

عراق سے امریکی فوج کا آخری لڑاکا دستہ بھی وطن روانہ
back-americanواشنگٹن(ايجنسياں) امریکی افواج کا آخری جنگجو دستہ سات سال عراق میں تعیناتی کے بعد انخلا کرگیا، جب کہ عراق سے تمام افواج کا انخلا اگلے سال کے اختتام تک ہو جائے گا۔

امریکی خبرایجنسی کے مطابق عراق میں تعینات امریکی لڑاکا فوج کا آخری دستہ کویت کے راستے عراق سے نکل گیا ہے، تاہم اب بھی56 ہزار امریکی اہلکار عراق میں موجود ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں31 اگست تک جنگی مشن جاری رہے گا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے عراق سے صرف انخلا کیا ہے تاہم اب بھی بہت سے اہم کام باقی ہیں،انہوں نے کہا کہ عراق جنگ بہت مہنگی پڑی ہے جس میں ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات اور4 ہزار400 اہلکار ہلاک ہوئے ۔
امریکی صدر بارک اوباما نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد ہی عراق سے انخلا کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پینٹاگون نے31 اگست2010 تک عراق سے50 ہزار فوجی اہلکار نکالنے کا اعلان کیا تھا اور آج آخری لڑاکا دستہ بھی عراق چھوڑ گیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں