عراق: فوج کے تربیتی مرکز پر حملے میں 59ہلاک

عراق: فوج کے تربیتی مرکز پر حملے میں 59ہلاک
iraq-blast2بغداد(خبررساں ادارے) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 59زیر تربیت عراقی فوجی ہلاک جب کے سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جب بغداد کے مرکزی علاقے میں فوج کے ایک تربیتی مرکز سے ٹکرائی تو اس وقت وہاں بڑی تعداد میں زیرتربیت فوجی موجود تھے۔زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ تربیتی مرکز پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب عراق سے امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلا جاری ہے اور حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ عمل مکمل ہو جائے گا ۔فوجیوں کی بھرتی کے لیے یہ دفتر بغداد کے مرکز میں واقع ہے جس میں دھماکے سے تقریبا سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عراق میں مارچ میں ہوئے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں ملی تھی اور ملک کی دونوں اہم جماعتیں حکومت سازی کے لیے جو بات چیت کر رہی تھیں وہ دونوں نے گزشتہ روز ہی معطل کی ہے۔عراق میں دو ہزار چھ اور سات کے مقابلے میں اب تشدد میں تو کمی آئی ہے لیکن جولائی کے مہینے میں عام شہریوں کی ہلاکت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں