سوڈان میں 35 وزراء پر مشتمل اتحادی حکومت کا قیام

سوڈان میں 35 وزراء پر مشتمل اتحادی حکومت کا قیام
albashir-sudanخرطوم (ایجنسیاں) سوڈان میں صدارتی انتخابات کے دو ماہ بعد صدر عمر البشیر نے گذشتہ روز نئی حکومت تشکیل دیدی۔ نئی حکومت 35 وزیروں پر مشتمل ہو گی۔

اس کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان حکمران جماعت نیشنل کانگریس کے علی الکرتی کو دیا گیا ہے۔ وزارت تیل کا قلمدان کالعدم سوڈان لبریشن آرمی کے لوال دینگ کے سپرد کیا گیا ہے۔
نئی وزراء کی تعیناتی عمر البشیر کے نئی ٹرم کے لئے منتخب ہونے کے اعلان کے سات ہفتوں بعد کی جا رہی ہے۔ اس صدارتی انتخاب میں انہیں 68ء ووٹ ملے جبکہ حزب اختلاف نے دھاندلی اور ملک کے شمالی اور جنوب میں ووٹروں کو دھمکانے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
سنہ دو ہزار گیارہ میں جنوبی سوڈان کی علاحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل موجودہ حکومت سوڈان کی آخری حکومت ہو گی۔ اس علاحدگی کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی سوڈان کا علاقہ افریقا میں معرض وجود میں آنے والا سب سے نیا ملک ہو گا۔
صدر بشیر دنیا بھر کے حکمرانوں میں اس لئے منفرد مقام رکھتے ہیں کہ عالمی جرائم عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ یہ وارنٹ گرفتاری جنگ سے تباہ حال دارفور کے علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کئے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں