مسجد نبوی اور روضہ رسول کی انتظامیہ نے مسجد میں نمازیوں کے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاتی تدابیر اختیار کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
طالبان نے اپنے 5 ہزار اسیر رہنماؤں اور جنگجوؤں کی رہائی کے لیے صدر اشرف غنی کی جانب سے پیش کردہ مشروط پلان کو مسترد کردیا ہے۔
افغانستان کے دو سیاستدانوں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ، جو دونوں صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں، نے دو الگ تقریبات میں ملک کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی رہ نما نے قطر میں ’تحریک اسلامی طالبان‘ اور امریکا کے درمیان دستخط ہونے والے امن معاہدے کو عصرحاضر کی ایک بڑی کامیابی یاد کرتے ہوئے اسے باطل پر حق کی فتح قرار دی۔
طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے 5 ہزار قیدی رہا نہیں کیے جاتے تب تک وہ بین الافغان مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔
بھارتی دارالحکومت میں فسادات سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی، شہر میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔
سال 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد افغانستان میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھارتی شہر دہلی میں مسلم کش فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شام میں اتحادی افواج کی بمباری کی زد میں اسکول کی عمارت بھی آگئی جس کے نتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔