خراسان کے ممتاز عالم دین انتقال کرگئے

خراسان کے ممتاز عالم دین انتقال کرگئے

تربت جام (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین اور پبلشر مولانا غلام سرور سربوزی اتوار انتیس مارچ دوہزار بیس کو تربت جام کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مرحوم مولانا غلام سرور اہل سنت ایران کے معروف نشریاتی ادارہ ”شیخ الاسلام احمد جام“ کے بانی و مدیر تھے جس نے درجنوں دینی کتابیں فارسی زبان میں کتابخانوں کی زینت بنادی۔متعدد درسی کتابیں بھی آپ کے زیر اہتمام چھپ چکی ہیں۔

مولانا غلام سرور ہی کی محنتوں سے حضرت مولانا مفتی محمدشفیع ؒ کی تفسیر معارف القرآن کا فارسی ترجمہ ایران میں شائع ہوا۔

موصوف عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔

مولانا سربوزی نے عین العلوم گشت (سراوان)، افغانستان اور پاکستان کے نامور علمائے کرام سے استفادہ کیا تھا۔ آپ دارالعلوم کراچی کے فاضل تھے۔

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سمیت متعدد علمائے کرام نے تعزیتی پیغامات شائع کرتے ہوئے مولانا سربوزی کے انتقال پرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں