شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک اتوار کے روز دو خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا […]
برطانیہ میں آبادی کے بارے میں جاری نئے اعداد وشمار کے مطابق پہلی مرتبہ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر باراک اوباما آئندہ بدھ کے روز پہلی مرتبہ امریکا کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے۔
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر ڈاکٹر منان مارا گیا جو ڈاکٹر اللہ نذر کے بعد کالعدم تنظیم کی کمانڈ کررہا ہے۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو سندھ رینجرز نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا.
فلاحی ادارے میڈیسن ساں فرنٹیئرز کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے مضایا میں اقوامِ متحدہ کا امدادی قافلے پہنچنے کے بعد بھی کم سے کم 16 افراد بھوک کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ترکی کےساحلی محافظوں کہنا ہے کہ ترکی سے یونان جانے والی ایک کشتی بحیرۂ ایجین میں ڈوب گئی ہے جس میں 39 افراد ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے سنیچر کو خواتین کے مدرسے جامعہ حفصہ کے قرب وجوار میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی ایک بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ حفصہ کی طرف جانے والی گلیوں کو کنکریٹ کے بلاک لگا کر آمدورفت کو محدود کردیا گیا ہے۔
حقوقِ انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔
امریکی صدارت کی دوڑمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدواراورسابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ اس وقت امریکا بھرمیں موجوداسلام فوبیاسے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنابھرپورکرداراداکریں۔