’انھوں نے مجھے سلفی، بنیاد پرست اور انسان دشمن کہا۔ اُن میں سے دو نے میرے بازو پکڑے جبکہ ایک اور شخص نے میری آدھی داڑھی مونڈ دی۔‘
عراق اور دیگر ممالک سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی 2 کشتیاں یونان او ترکی کے ساحل کے قریب الٹ گئیں جس میں سوار 17 بچوں سمیت 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تاہم 30 افراد کوریسکیو کر لیا گیا جب کہ کچھ لوگ تیر کر اپنی جان بچانے میں […]
فلسطین میں کل جمعہ کے روز 60 ہزار فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑ کرقبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔
مسجد حرام و مسجد نبوی کے نگران ادارے نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے بیت اللہ میں مقام ابراہیم کے گرد نیا سنگ مرمر لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
تحریک طالبان نے پہلی بار القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا بیرون ملک عسکری کارروائیوں کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا ہے۔
باچا خان یونی ورسٹی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پروفیسر اور 13 طلبا سمیت 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
برطانوی حکومت نے ملک میں ان اسکولوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جو نقاب پہننے پر پابندی چاہتے ہیں۔ ایسا ملک جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ رواداری کے حامل ممالک میں شمار ہونے پر فخر کرتا ہو، وہاں پر اس اعلان کے بعد مذہبی آزادی کے حوالے سے ایک […]
فرانس میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد یورپی ممالک میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جاررہی ہے اور برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے خبردار کردیا ہے کہ برطانیہ میں رہنے والی تمام مسلمان خواتین انگلش سیکھیں ورنہ انہیں اس ملک سے نکال دیا جائے گا۔
آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردار کو ختم کرنے کے تعلق سے مرکزی حکومت کے موقف کی تنقید کر تے ہوئے اسے مسلمانوں کے آئینی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2015 ء میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 27 فلسطینی شہید ہوئے۔